تلنگانہ

حیدرآباد میں تیزہواوں کے ساتھ ژالہ باری و بارش۔ اگلے دو دن تک تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے دونوں شہروں میں آج سہ پہرتیز ہواوں کے ساتھ ژالہ باری اوربارش ہوئی۔ صبح سے ہی شدید گرمی تھی تاہم سہ پہراچانک موسم تبدیل ہوگیا، آسمان پربادل چھا گئے اوراس کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔ اچانک بارش کی وجہہ سے راہگیروں اورافطارکی خریدی کیلئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر بالخصوص چارمینار کے علاقے میں فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے بیوپاریوں کو اچانک بارش اور ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے

اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے بعض مقامات پر اگلے دودنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے ساتھ ہی درجہ حرارت میں دو ڈگری اضافہ کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button