جرائم و حادثات

دو موٹر بائیک کے درمیان بھیانک تصادم _ تین نوجوان ہلاک _ گاڑیاں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں

کڑپہ _ 21اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے کڑپہ شہر کے مضافاتی علاقے میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک حادثہ کڑپہ کے رمس ہاسپٹل کے  علاقے میں دو بائیک کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ دو بائیک ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔ مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ  جعفر باشا  اور 21سالہ بھوانی شنکر شامل ہیں جو رمس سے اسکوٹی پر آ رہے تھے، جبکہ  ہومیوپیتھی کا طالب علم  21 سالہ سائی کرشنا کے ٹی ایم ڈیوک بائیک پر  کڑپہ کی طرف سے آرہا تھا اس حادثہ میں حسین نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button