تلنگانہ

تاریخی چارمینار کی گھڑی کو معمولی طور پر پہنچا نقصان

حیدرآباد: موتیوں اور میناروں کے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کی گھڑی کو جزوی طورپرنقصان پہنچا۔ تزین نو کے کاموں کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چامینار کے مشرقی سمت میں نصب قدیم گھڑی   کو معمولی نقصان پہنچاہے۔

 

قابل غور بات یہ ہے  کہ نقصان پہنچنے کے باوجود گھڑی رکی نہیں بلکہ چل رہی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کاموں کے دوران آہنی سلاخ وغیرہ کے گرنے سے گھڑی کو نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر اس گھڑی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button