ایک خاتون نے 6 سال میں کیں 7 شادیاں۔ ساتویں شوہر نے عدالت میں بھانڈہ پھوڑ دیا

بنگالورو۔ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک میں ایک 32 سالہ خاتون نے عدالت میں درخواست داخل کی جس پر ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ خاتون کے شوہر نے عدالت کے علم میں یہ بات لائی کہ رقم کے لیے خاتون شادیاں کرتی ہیں اور پھر اس کے بعد بہانے بناتے ہوئے طلاق لیتی ہے۔
معلوم ہوا کہ اس خاتون نے چھ سال میں 7 شادیاں کیں اور شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ہراسانی کے مقدمات درج کروائے۔ معاملہ فہمی کے لیے بھاری رقم وصول کی جاتی اسی اثناء میں تازہ طور پر خاتون نے اپنے ساتویں شوہر کے خلاف مقدمات درج کروایا۔ جب عدالت کو معلوم ہوا کہ اس نے سات شادیاں کی ہیں تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے کہا کہ کسی بھی شوہر کے ساتھ
خاتون نے زیادہ وقت نہیں گزارا اس سے محسوس ہوتا ہے کہ غلطی اسی کی ہے۔ عدالت نے خاتون پر برہمی ظاہر کی اس معاملے کی اگلی سماعت اگست کی 21 تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی