تلنگانہ

یتیم بچوں کیساتھ حسن سلوک اللہ کو سب سے زیادہ پسند انجمن خادم المسلمین میں سالگرہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کی سالگرہ کا انعقادِ

تقریب میں اقامتی اسکول کے عملہ کو تہنیت کی پیشکشی

حیدرآباد۔ 03 مارچ(اردو لیکس) یتیم بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے اور اس کا بدلہ دونوں جہانوں میں عطا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ محمدمحمود علی نے انجمن خادم المسلمین کے منعقدہ سالگرہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ بی آرا یس سنئیر قائد و ا پل انچارج بدر الدین نے وزیر داخلہ کی سالگرہ کے موقع پر انجمن خادم المسلمین میں ایک ظہرانہ کا اہتمام کیا

 

جس میں انجمن کے تمام بچوں، اساتذہ اور مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر صاحب استطاعت کو غریبوں اور یتیموں کی مدد کرنا چاہیئے انہوں نے تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اعلی مقام حاصل کرنا چاہتے ہو تو اعلی تعلیم حاصل کریں۔ موجودہ دور مسابقتی ہے اس میں اعلی کامیابی ضروری ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انجمن خادم المسلمین کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں جو یتیم و یسیر بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام کا بھی بہترین انتظام کر رہے ہیں۔ تقریب میں بچوں کی جانب سے تیار کردہ نقشے، ماڈلس اور دستکاری اشیا کی نمائش کا وزیرداخلہ نے مشاہدہ کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی۔

 

بعد ازاں وزیر موصوف نے بچوں کو کھانا تقسیم کیا وزیر داخلہ محمد محمود علی نے انجمن کے سکریٹری سید سیف الدین قادری، نائب صدر ایڈوکیٹ محمد اکرام مرتضی پاشاہ، خواجہ بدرالدین، سکندر آبا در یسیڈنشیل اسکول بوائز (1) کے پرنسپل رمیش، ڈاکٹر سید حبیب امام قادری سید محمدحمد للہ حسینی المعروف الیاس سید محمد مظہر حسینی اعجاز سید شجاع الدین قادری کی شال پوشی اور مومنٹو کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

 

قبل از یں میں وزیر داخلہ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب قرآن خوانی دعا کا اہتمام کیا گیا اور دارالعلوم مدادیہ مدرسہ کے بچوں کو کھانا کھلاتے ہوئے ملبوسات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پروزیر داخلہ کے بہی خواہ والوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل سکریٹری داخلہ جیتندر، ڈی جی پی انجنی کمار، ڈی جی اینٹی کرپشن بیورو روی کپتا، ڈی سی پیز، اے سی پیز، محکمہ آتش فرد، محلہ محابس، وزیر داخلہ کا پیشی عملہ اور دیگر شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button