جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اورنوجوان کا قتل

حیدرآباد: شہر کے علاقہ جواہر نگر کے بھرت نگر میں جمعہ کی صبح ایک 37 سالہ شخص کی نعش دستیاب ہوئی جس کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ اسے کسی اور جگہ چاقو مار کر قتل کیا گیا ہے اور نعش کو یہاں لاکر پھینک دیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت علی خان کے طورپرکی گئی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مقتول کو پہلے بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور خنجرسے حملہ کرکے قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق علی خان ماضی میں قتل کے ایک مقدمہ کا ملزم تھا اور اس نے ایک سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button