انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف نے پہلی بار دکھایا اپنے بیٹے کا چہرہ

ممبئی: بالی ووڈ میں دیوالی کا جشن فلمی ستاروں کے گھروں میں بھی خوب دھوم دھام سے منایا گیا۔ کسی نے اپنے گھر کو روشنیوں سے سجایا تو کسی نے خاندان کے ساتھ تہوار کی خوشیاں بانٹی لیکن اس بار سب سے خاص سرپرائز کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے دیا ہے۔

 

دونوں نے دیوالی کے موقع پر اپنے بیٹے وِہان کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جوڑے نے پہلی بار بیٹے کا چہرہ دکھاتے ہوئے اپنی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر پوسٹ کی۔ تصویر میں تینوں کا خوبصورت انداز اور ایک دوسرے سے میل کھاتے لباس لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔تصویر میں کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل اپنے ننھے بیٹے وِہان کے ساتھ زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

 

وِہان درمیان میں کھڑا ہے اور اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں اٹھا کر کھلکھلا کر ہنستا دکھائی دے رہا ہے، کیٹرینہ اور وکی اسے دونوں طرف سے پیار سے تھام رکھا ہے۔ دونوں کے چہروں پر بیٹے کے ساتھ دیوالی منانے کی خوشی صاف نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جوڑے نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ مداحوں کو دکھایا ہے۔

 

ایسے میں دیوالی پر وِہان کی یہ جھلک مداحوں کے لیے کسی خاص تحفے سے کم نہیں ہے۔’انسٹاگرام‘ پر پوسٹ کی گئی خوبصورت فیملی فوٹو کے ساتھ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے ایک پیارا سا کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہماری اب تک کی سب سے روشن دیوالی… سب کو پیار، روشنی اور خوشیاں ملیں۔‘‘

 

کیپشن میں وِہان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ بیٹے کے ساتھ یہ دیوالی جوڑے کے لیے بے حد خاص رہی۔ تصویر میں بھی دونوں اپنے ننھے لاڈلے کے ساتھ تہوار کا بھرپور لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کے بیٹے وِہان کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی تھی۔

 

اس کا اعلان خود وکی کوشل نے اپنے ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ وکی کوشل نے ’انسٹاگرام‘ پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ ’’ہمارے گھر میں خوشیوں نے قدم رکھ دیا ہے۔

 

بہت سارے پیار اور دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کا استقبال کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button