تلنگانہ

شمش آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات – کئی پروازوں کے رخ کو موڑ دیا گیا

حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے حیدرآباد آنے والی کئی پروازوں کو دوسرے راستے پر موڑ دیا گیا۔ پچھلے دو دنوں سے شہر میں مسلسل بارش ہو رہی ہے،

 

اور گزشتہ رات سے بغیر رکے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھائے ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے موسم سازگار نہیں رہا۔

 

صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ شہری ہوابازی کے حکام نے شمس آباد ایئرپورٹ کی جانب آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا۔ اب تک تین پروازیں بنگلور ایئرپورٹ پر اتاری گئی ہیں۔

 

اس اچانک تبدیلی پر مسافروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جن مسافروں کو حیدرآباد پہنچنا تھا، انہیں بنگلور لے جانے پر انہوں نے عملے سے بحث و تکرار کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button