تلنگانہ

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد کے فارم ھاوس میں ڈرگس پارٹی -رکن پارلیمنٹ پی مہیش کمار سمیت 6 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد کے عزیز نگر علاقے میں ایک فارم ہاؤس پر منعقدہ ویک اینڈ پارٹی کے دوران ڈرگس کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے کر ٹیسٹ کئے۔ اس معاملے میں آندھرپردیش کے ایلور کے رکن پارلیمنٹ پُٹا مہیش کمار کو بعد میں اسٹیشن  ضمانت دے دی گئی اور نوٹس جاری کرکے انہیں چھوڑ دیا گیا۔

 

یہ پارٹی سابق ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کے فارم ہاؤس پر منعقد کی گئی تھی۔ ہفتہ کی رات جب ایگل ٹیم نے وہاں دھاوا کیا تو فائرنگ جیسی آواز سنائی دی۔ موقع پر سمیت نامی شخص کے ہاتھ میں بندوق بھی دیکھی گئی، جس کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ وہ دہلی کا رہنے والا ہے۔

 

اس معاملے پر ایگل ٹیم کے ایس پی گیری دھر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 6افراد کے ڈرگس ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ ان میں پائلٹ روہت ریڈی، رکن پارلیمنٹ پُٹا مہیش کمار، رتیش ریڈی، نمیت، کوشک روی اور ارجن ریڈی شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی رات کئے گئے ریپڈ ٹیسٹ میں پُٹا مہیش کمار کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی، تاہم بعد میں خون کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا۔ اسی بنیاد پر انہیں اسٹیشن بیل دی گئی۔

 

ایس پی کے مطابق رمیش، شروَن کمار، وجے کرشنا، سلیویری شرت کمار اور پریانکا ریڈی کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button