جرائم و حادثات

بالکنی کا سلیب گرنے سے دو الیکٹریشن ہلاک، ایک شدید زخمی – حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بالکنی کا سلیب گرنے سے دو الیکٹریشن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق، سیتارام باغ کے رہائشی دیوداس (56) اور ان کے داماد وویک (32) الیکٹریشن کے طور پر کام کرتے تھے۔ کندن باغ میتھوڈسٹ کالونی میں واقع شری واتسا اپارٹمنٹ کے مالک دوارکا پرساد نے کام کے سلسلے میں انہیں اپنے گھر بلایا تھا۔

 

تینوں افراد تیسری منزل پر جاکر کام کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ اچانک بالکنی کا سلیب گر گیا، جس کے نتیجے میں تینوں نیچے گر پڑے۔ اس حادثے میں دیوداس اور وویک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

گھر کے مالک دوارکا پرساد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button