جنرل نیوز

پالی سیٹ اُمیدواروں کے لئے انسانیت کا پیغام؛ جماعت اسلامی اور ایم پی جے کورٹلہ کی جانب سے ٹھنڈے پانی اور فروٹ کی تقسیم

کورٹلہ: پالی سیٹ امتحان دینے آئے طلبہ اور اُن کے ساتھ موجود والدین کے لیے جماعت اسلامی اور ایم پی جے کورٹلہ کی جانب سے ایک مثالی خدمت انجام دی گئی۔ کورٹلہ ڈگری کالج اور ایس ایف ایس ہائی اسکول کے امتحانی مراکز کے قریب تقریباً 800 اُمیدواروں اور سرپرستوں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر ٹھنڈے پانی اور فروٹ تقسیم کیے گئے۔

 

اس موقع پر آئیٹا کے جنرل سیکریٹری محمد فصیح الدین شکیل نے تلگو زبان میں خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم سب بھائی بھائی ہیں، اور باہمی محبت و اتحاد ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔” انہوں نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم فرمائے گا۔”

 

جماعت اسلامی اور ایم پی جے کی اس انسان دوست پہل کو برادرانِ وطن نے بھرپور سراہتے ہوئے اسے قومی ہم آہنگی، بھائی چارگی اور سماجی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔

 

پروگرام کی کامیابی میں امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان، ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال محمد نعیم الدین، صدر ایم پی جے کورٹلہ محمد نصیر الدین مجیب، محمد عارف خان، صدر ایس آئی او کورٹلہ محمد عدنان، عطاء الرحمن خان اور اُسامہ نے اہم کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button