تلنگانہ

ڈی ایس سی امیدواروں کیلئے اہم اطلاع

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں 11062 اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے منعقدہ ڈی ایس سی پریلیمنری امتحان کی "کی key "جاری کر دی گئی ہے۔ ویب سائٹ میں key کے ساتھ ساتھ رسپانس شیٹ بھی دستیاب رکھی گئی ہے۔

 

محکمہ تعلیمات نے طلباء سے اس مہینے کی 20 تاریخ سے قبل اعتراضات داخل کرنے کی خواہش کی ہے۔ 18 جولائی تا پانچ اگست تک امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ ڈی ایس ای کیلئے جملہ 2 لاکھ 79 ہزار957 درخواستیں داخل کی گئی تھی جبکہ دو لاکھ 45 ہزار263 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی 34694 امیدوارانوں نے امتحان نہیں لکھا۔

 

خاص طور پر سکنڈری گریڈ ٹیچرس کی جائیدادوں کے لیے 92.10 فیصد امیدواروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button