نیشنل
مدھیہ پردیش کے کالجس میں پڑھائی جائیں گی آرایس ایس قائدین کی لکھی کتابیں!
نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نیا تنازعہ شروع ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے کالجس میں اب طلبا کو آر ایس ایس قائدین کے ذریعہ تحریر کردہ کتابوں کو پڑھائے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس فیصلہ کی کانگریس نے سخت مذمت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جو کتابیں کالج طلبا کو پڑھنے کے لیے منتخب کی گئی ہیں ان میں ڈاکٹر اتل کوٹھاری، دینا ناتھ بترا، دیویندر راؤ دیشمکھ سمیت کئی آر ایس ایس لیڈران کی کتابیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 88 کتابوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو مدھیہ پردیش میں طلبا کو پڑھائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ریاستی کالجس میں شروع کیے گئے انڈین نالج سیل کے تحت یہ کتابیں پڑھائی جائیں گی۔ کانگریس پارٹی نے اس فیصلہ کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔