ایجوکیشن

کورٹلہ میں جمعیتِ علماء کے زیر اہتمام اساتذہ اور لکچررس کی جائیدادوں کے امتحانات کی تیاری سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا کامیاب انعقاد

جمعیتِ علماء کورٹلہ کے زیر اہتمام آج اسٹار فنکش ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی صاحب  صدر جمعیتِ علماء کورٹلہ  کی صدارت میں، مولانا عبداللہ قاسمی صاحب کی سرپرستی میں ٹی جی ٹی، پی جی ٹی ،جونیئر لکچررس کے لئے واقفیتی و شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا. الحمدللہ یہ پروگرام بہت ہی کامیاب و کارآمد رہا.

 

اس پروگرام کا آغاز جناب محمد سراج الدین صاحب (پی جی ٹی ٹمریس مٹ پلی) نے تلاوت کلام پاک سے ہوا. جناب انجینئر عبدالمومن صاحب نے نعت پیش کی.

 

اس پروگرام میں TGT, PGT, JL اور DL (ٹی جی ٹی ،پی جی ٹی ،جونیئر لکچررس اور ڈگری لکچررس) کے متعلق OTR سے لیکر نصاب کی مکمل تفصیلات سے واقف کروایا گیا.

 

مہمانِ خصوصی محترمہ شیما رعنا صاحبہ (ٹی جی ٹی سائنس ٹمریس) نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے مختلف اقامتی اسکولس (Residential Schools) اور کالجس میں جائیدادوں کے متعلق، اور تعلیمی قابلیت کے متعلق مکمل معلومات دی. کس طرح تیاری کرنا ہے؟ کسطرح نوٹس بنانا ہے؟ الغرض نصاب کے متعلق مکمل رہنمائی کی ہے.

 

اس طرح اور ایک مہمانِ مقرر جناب شیخ حبیب الرحمٰن صاحب (ڈائیٹ لکچرر کریمنگر) نے TS SET/C TET میں کامیابی کے شرائط، Rules of Reservation, مواد حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی.

 

اس کے علاوہ آخر کے نصف گھنٹہ سوالات کا سیشن رکھا گیا. جسمیں طلبہ کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا.

 

نیز جناب فصیح الدین شکیل صاحب نے اظہارِ خیال کیا. اظہارِ تشکر مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی صاحب نے کیا اور آپ نے مختصراً دعا کی.

 

اس موقع پر مولانا نعیم اسعدی صاحب (امام و خطیب مکہ مسجد) ، مولانا عبدالکریم اسعدی صاحب ، (امام و خطیب ڈاک بنگلہ مسجد کورٹلہ) جناب محمد واجد خان صاحب (صدر اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال) ، جناب افتخار احمد خان صاحب (ہیڈماسٹر ZPHS کاغذی پورہ کورٹلہ) ، جناب فصیح الدین صاحب (یس اے ریاضی گمبھیراؤ پیٹ)، جناب نجم الدین زاہد صاحب، جناب ایاز الرحمن صاحب، جناب امتیاز الرحمن صاحب کریمنگر، محمد عابد ، عبدالباطن ،محمد خالد کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button