تلنگانہ

حیدرآباد میں کیاٹ شو _ مختلف نسل کی بلیوں کو دیکھنے عوام کا ہجوم

حیدرآباد 15 اکٹوبر ( پریس نوٹ)  فیلائن کلب آف انڈیا اور وہیکس کی جانب سے ثاقب پٹھان صدر کلب کی صدارت میں چوتھا میگا کیاٹ شو کا اہتمام ایچ ایف کنونشن سنٹر پر نمبر 247 راجندر نگر میں منعقد کیا گیا

 

اس شو کے مہمان خصوصی محترمہ مدھر کھنہ مارکٹنگ ڈائر کیٹ Mars Petcar تھے ۔ اس شو میں دنیا بھر سے کیاٹ کی ہمہ اقسام کی نمائش کی گئی جس میں قابل ذکر سنگا پور، ملیشیاء اور انڈیا کے مختلف اقسام کے کیاٹ جس میں پریشین ڈول فیس، انجیل، راگ ڈول کلاسک لانگ ہیر کیاٹ میمو کیاٹ وغیرہ کی نمائش کی گئی۔ خاص طور پر عبد المنان پر ائیڈ کولڈ ٹری منی کونڈہ کی بنگال کیاٹ بریڈ رولکس جو جس کی عمر ایک سال تھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔

 

اس کے علاوہ کیاٹ بودھو جس کو مسر سومیا نے لایا تھا جن کی کیاٹ ایک سال کی عمر کی تھی بہت خوبصورت تھی ۔ کیاٹ انجیل راگ ڈول جو مجیب نے اس شو میں پیش کیا اس کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے علاوہ میموڈول کلاسک لانگ ہیر جو مسز سومیا صدیقی نے اس کیاٹ شو میں اپنے کیاٹ کو لوگوں کے سامنے پیش کیا اس کو بھی شائقین نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر کیاٹ شو دیکھنے کیلئے عوام کا بے پناہ ہجوم دیکھا گیا۔ آخر میں ثاقب پٹھان صدرفیلائن کلب آف انڈیا اور WHISKAS نے دل مہمانوں اور شائقین شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button