اپریل 12یا 13 کو تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتایج جاری کرنے کا امکان ؟

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ تعلیمات کی اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج 12 یا 13 اپریل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ تک تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس سال تقریباً 9.50 لاکھ طلبہ نے امتحانات دیے، جن میں سے تقریباً 1.05 لاکھ طلبہ ایک مضمون میں ناکام پائے گئے۔ حکام نے ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایسے طلبہ کی جوابی پرچیاں دوبارہ نکال کر جانچ کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی قسم کی غلطی تو نہیں ہوئی۔
اسی دوران حکومت نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ جونیئر کالجوں میں طلبہ کے لئے دوپہر کا کھانا اور ناشتہ فراہم کرنے کی اسکیم نافذ کی جائے گی، جبکہ انٹر فرسٹ ایئر کے نصاب میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ نتائج کا باضابطہ اعلان چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں کروایا جائے۔




