تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 1 امتحان میں دھاندلیاں – اردو میڈیم کے 9امیدواروں نے لکھا امتحان -10 کے نتائج جاری ؛ سی بی آئی تحقیقات کروانے بی آر ایس کا مطالبہ

تلنگانہ میں گروپ-1 امتحانات کے نتائج پر شدید تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ںی آر ایس پارٹی کا الزام ہے کہ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اردو میڈیم سے صرف 9 امیدواروں نے امتحان دیا،

 

لیکن کمیشن کے حالیہ اعلان میں بتایا گیا کہ 10 امیدواروں نے شرکت کی تھی، جس پر کئی شک و شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ امتحانات میں دھاندلیاں ہوئی ہیں

 

اس معاملے پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی  کوشک ریڈی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ-1 امتحانات کے نتائج میں شدید بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں، جو کہ تلنگانہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکام بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

 

کوشک ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب کل 21,093 امیدواروں نے امتحان لکھا تو پھر 21,103 امیدواروں کے نتائج کیسے جاری کیے گئے؟ اضافی 10 امیدوار کہاں سے آگئے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ ان 10 اضافی امیدواروں میں ایک امیدوار  ایم ایل سی رامولو نائیک کی بہو بھی شامل ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور بڈی سنجے کمار اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟

 

متعلقہ خبریں

Back to top button