تلنگانہ

حیدرآباد میں تیندوا پکڑا گیا

شہر حیدرآباد کے ایکریساٹ تحقیقاتی مرکز میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ دو تین دنوں سے تیندوا وہاں کے زرعی  کھیتوں میں گھومتا دکھائی دے رہا تھا،

 

جس پر اسٹاف نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔چہارشنبہ کی صبح جنگلاتی حکام نے علاقے میں سی سی کیمرے اور ایک پنجرہ نصب کیا، جس میں تیندوا پھنس گیا۔ تیندوے کے قابو میں آنے پر سائنس دانوں اور عملے نے راحت کی سانس لی۔

 

حکام نے اطلاع دی ہے کہ تیندوے کو بہادر پورہ کے زو پارک منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button