تلنگانہ

ایک ایکڑ زمین، 14 اقسام کی سبزیاں اور نامیاتی کاشتکاری میں کمال – جگتیال کی خاتون کسان کو مرکزی حکومت کا ایوارڈ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے سارنگاپور منڈل کے موضع پیمبٹلہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کسان وجئے نامیاتی کاشتکاری کے ذریعہ کامیابی کی نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔ وہ محض ایک ایکڑ اراضی پر 14 اقسام کی سبزیاں نامیاتی طریقے سے کاشت کرتے ہوئے بہتر پیداوار حاصل کر رہی ہیں اور دیگر کسانوں کے لئے مشعل راہ بن گئی ہیں۔

 

قدرت دوست زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور محدود اراضی میں مختلف اقسام کی سبزیوں کی کامیاب کاشت کے اعتراف میں مرکزی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے باوقار مہیلا کسان دیوس ایوارڈ کے لئے وجئے کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں 15 اکتوبر کو منعقد ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

 

زرعی محکمہ کے عہدیداروں نے دیگر سبزی کاشتکاروں کو بھی وجئے کے طریقۂ کاشت سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے نامیاتی زراعت اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جدید اور قدرت دوست زرعی طریقوں کے ذریعہ معیاری پیداوار حاصل کرتے ہوئے کاشتکاری کو منافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button