نیشنل

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

حیدرآباد ۔ ملک کی مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ حیدرآباد مارکیٹ میں 24 کیرٹ خالص سونے کی 10 گرام کی قیمت تقریباً 1,59,680 روپے رہی

 

جبکہ 22  کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت 1,41,550 روپے درج کی گئی۔ادھر چاندی کی قیمت میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 30 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی۔ آج کی مارکیٹ میں چاندی کی فی کلو قیمت تقریباً 2,69,000 روپے رہی۔

 

بین الاقوامی سطح پر بھی ان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں معمولی کمی کا رجحان رہا۔ سونے (Gold) کی فی اونس قیمت 4,919 ڈالر جبکہ چاندی (Silver) کی فی اونس قیمت 79 ڈالر پر برقرار ہے۔

 

ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ ڈیلیوری کے کنٹریکٹ کے تحت چاندی کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد کمی آئی ہے اور فی کلو قیمت 2.49 لاکھ روپے کے آس پاس ہے۔وہیں اپریل ڈیلیوری کے لیے سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 1.53 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button