تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کو پارٹی میں شامل کرنے سے جیون ریڈی شدید ناراض _ سیاست چھوڑ کر زراعت کرلینے کا ارادہ

جگتیال _ 24 جون (اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال کے بی آر ایس رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اس حلقہ سے کئی معیاد تک اسمبلی میں نمایندگی کرنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر جیون ریڈی ایم ایل سی کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے ہیں

 

۔ بی آر ایس رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے اتوار کی رات کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔جس سے جیون ریڈی اس بات پر سخت ناراض ہیں کہ انہیں بتائے بغیر ڈاکٹر سنجے کمار کو پارٹی میں شامل کیا گیا۔

 

اس مسلہ پر انہوں نے اپنے حامیوں سے ملاقات کی اور اپنے سیاسی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر سنجے کے خلاف جیون ریڈی 2014 سے جگتیال حلقہ سے تین بار الیکشن لڑ چکے ہیں۔ دونوں نے 2023 کا الیکشن لڑا تھا۔جس میں جیون ریڈی کو شکست ہوئی تھی اس پس منظر میں وہ سنجے کو ان کے علم میں لائے بغیر کانگریس میں شامل کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

دوسری طرف گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس اور کانگریس کے دیگر قائدین جیون ریڈی کے مکان پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جیون ریڈی نے اپنے قریبی دوستوں سے تبصرہ کیا ہے کہ انہوں نے 40 سال تک باعزت طریقے سے سیاست کی ہے اور پارٹی سے استعفیٰ دے کر زراعت کا کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button