انٹرٹینمنٹ

سنیل شیٹی نے وہ تینوں بلڈنگیں خرید لیں جہاں ان کے والد ویٹر کی نوکری کیا کرتے تھے

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے منگلور میں وہ تینوں بلڈنگس خرید لیں جہاں کبھی ساوتھ انڈین رسٹورنٹس ہوا کرتے تھے اور آج وہاں ملٹی اسٹوری بلڈنگیں بنائی گئی ہیں سنیل شیٹی نے یہ بلڈنگیں اسی لئے خرید لی ہیں کیونکہ یہاں ان کے والد 9 سال کی عمر میں ویٹر کی نوکری کیا کرتے تھے اور ان رسٹورنٹس میں میزیں صاف کیا کرتے تھے

 

اس بات کا خلاصہ شیٹی نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور جدوجہد کے تلخ تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔بالی ووڈ میں انا کے نام سے مشہور سنیل شیٹی نے کہا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے کرتے منیجر تک پہنچے تھے پھر ان کے والد روزگار کی تلاش میں ممبئی بھاگ کر آئے اور کیٹرنگ بزنس سے وابستہ ہوگئے انھوں نے کہا کہ ان کے دادا ان کے والد کے بچپن میں ہی گزر چکے تھے انیس بھائی نہیں تھے صرف تین بہنیں تھیں سنیل شیٹی نے کہا کہ ان کے والد نے بہت سخت زندگی گزاری تھی۔ وہ دن بھر کام کرتے اور رات فرش پر ایک بوری بچھا کر سو جایا کرتے تھے

 

والد کی طرح سنیل شیٹی نے بھی کئی برسوں تک کیٹرنگ بزنس کیا 62 سالہ سنیل شیٹی نے 1992 ء میں ہلوان فلم سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنے کیریر میں اب تک 114 ہندی 12 دیگر زبانوں میں فلمیں کیں۔ بحثیت پروڈیوس اپنے پاپ کارن انٹرٹیمنٹ بیانر پر 6فلمیں پروڈیوس اور 2 ویب سیریز پر بھی بنائی ہیں انہیں ایک لڑکا آہان شیٹی ہے

 

جس نے فلم "تڑپ” سے ایکٹنگ کیریر کا آغاز کیا. بیٹی اتھیا شیٹی نے ہیرو مبارک،نواب زادے ، موتی چور چکنا چور جیسی فلمیں کیں ؟ پھر انہوں نے کے ایل راہل سے شادی کرلی

متعلقہ خبریں

Back to top button