ایجوکیشن

پروموشنس میں ایس سی، ایس ٹی تحفظات و ایڈوکیسی کے نام پر اردو میڈیم اسکولوں میں کئی جایٔںدادیں مخلوعہ

ایس جی ٹی فورم اسٹیٹ اسوسییٹ پریسیڈینٹ محمد عرفان الدین کے بموجب محکمۂ تعلیم میں ملٹی زون-1 و ملٹی زون-2 کے تحت مختلف مضامین میں بطور اسکول اسسٹنٹ پراںٔمری اساتذہ کو ہایئ اسکول میں موجود مخلوعہ جائیدادوں پر ترقی دی گئی اور ساتھ ہی‌ پراںٔمری اسکولس پر ایس جی ٹیس کو پی ایس ایچ ایم کے پوسٹ پر ترقی دی گئی جو کہ خوش آئند ہے لیکن ریاست کے اردو میڈیم اسکولوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر ترقی کے اس عمل میں ایس سی ، ایس ٹی تحفظات و ایڈوکیسی کے رول پر عملدرآمد کرنے کی وجہ سے کیٔ پی ایس ایچ ایم و مختلف مضامین کے اسکول اسسٹنٹ کی جایٔںدادیں مخلوعہ رہ گئیں اور کیٔ ایس جی ٹیس ترقی حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ۔

 

صرف ضلع حیدرآباد کے اعداد وشمار دیکھیں تو اردو میڈیم میں پی ایس ایچ ایم کی 8′ ایس اے ریاضی کی 5′ ایس اے اردو کی 32′ ایس اے باںٔیو ساںٔینس کی11′ ایس اے فزیکل ایجوکیشن کی 3′ ایس اے فزیکل ساینںس میں 3،’ ایس اے سماجی علوم میں 11 اس طرح جملہ 73 جاںٔیدادیں مخلوعہ رہ گئیں اور اتنی ہی تعداد میں یعنی 73 ایس۔جی ۔ٹیس ترقی پانے سے محروم رہ گئے یہ صرف ضلع حیدرآباد کے اعداد وشمار ہیں اگر پورے اضلاع کے اعداد وشمار دیکھیں جاںٔیں تو مخلوعہ جائیدادوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ چونکہ اردو میڈیم اسکولوں میں ایس سی، ایس ٹی اساتذہ دستیاب نہیں ہیں

 

ایسے میں ان جایٔںدادوں کو مخلوعہ چھوڑ دینے سے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء کی تعلیم متاثر ہوگی جسکا راست اثر دسویں جماعت کے نتائج پر ہوگا۔ محمد عرفان الدین نے وزیر اعلی سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان مخلوعہ جائیدادوں کو اوپن کوٹے میں تبدیل کرتے ہوئے ایس جی ٹیس کو پروموشنس دیۓ جاںٔیں تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو اور دوسرے میڈیم کے اساتذہ کی طرح اردو میڈیم کے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو ترقی حاصل ہو ۔

 

امید کہ وزیر اعلی اس ضمن میں کمشنر اسکول ایجوکیشن کو مناسب کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button