جنرل نیوز

فری لانس جرنلسٹس کو ایکریڈیٹیشن کارڈ دینے کا مطالبہ _ پریس کلب نظام آباد کی جانب سے ضلع کلکٹر کو یادادشت 

نظام آباد:5/ اگست (اُردو لیکس) ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ ضلع میں کام کرنے والے تمام اہل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس عنقریب طلب کیا جائیگا۔ مختلف صحافتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی فہرست کی اشاعت کی جائے گی اور انہیں ایکریڈیٹیشن کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ نظام آباد پریس کلب کی جانب سے ضلع کلکٹر کو ان کے چیمبر میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ فری لانس جرنلسٹوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کئے جائیں۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر صحافیوں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بری شیکھر صدر پریس کلب، راج لنگم سکریٹری، سمپت خازن، ایکریڈیٹیشن کمیٹی رکن نرسملو، جرنلسٹس رامنا انجنیلو، کے سرینواس، رام چندر، سی پرساد و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button