نیشنل
سونیا گاندھی ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی ۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبعیت منگل کی صبح اچانک بگڑ گئی۔
انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے صحت کے مسائل سے دوچار سونیا گاندھی کی صحت پر کانگریس پارٹی نے ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہیں کھانسی کی شکایت ہے اور وہ چیک اپ کے لیے ہاسپٹل آتی رہتی ہیں۔



