جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور قتل، شہریوں میں خوف و ہراس

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور قتل، شہریوں میں خوف و ہراس

 

حیدرآباد میں لگاتار قتل کے واقعات سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ تازہ واردات راجندر نگر منڈل کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی، جہاں گنتل شاہ بابا درگاہ کے عقب میں ایک نوجوان کو حملہ آوروں نے چاقو سے وار کر کے قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 29 سالہ آٹو ڈرائیور سید افروز کے طور پر ہوئی ہے۔ کلوز ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button