تلنگانہ

جگتیال کے نوجوان خواجہ مبشر علی نے شوٹنگ میں کیا ایک بار پھر نمایاں مظاہرہ _ قومی شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں رینڈم شوٹر کا اعزاز

جگتیال _ 6 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان خواجہ مبشر علی ولد خواجہ محبوب علی صادق نے شوٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ کیرالا کے ترویندرم  میں 28 نومبر سے  شروع ہونے والے  65 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں خواجہ مبشر علی نے 600 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے رینڈم شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال بھوپال میں منعقدہ 64 ویں قومی چمپئن شپ میں بھی خطاب جیتا تھا۔ خواجہ مبشر علی،  جگتیال کی مشہور شخصیت جناب خواجہ رحمت علی مرحوم کے پوتے اور جرنلسٹ ڈاکٹر ضمیر علی عدنان ، خواجہ لیاقت علی محسن، خواجہ احسن علی کے بھیجتے ہیں شوٹنگ میں نمایاں مظاہرہ پر ان کے ارکان خاندان، دوست احباب نے انھیں مبارک باد پیش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button