جنرل نیوز

وزیر صحت ہریش راؤ کے ہاتھوں آرمور میں ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح _ سمیر احمد، عثمان حضرمی کی جانب سے ہریش راؤ، جیون ریڈی کی تہنیت 

 

نظام آباد:6/ ڈسمبر (اردو لیکس)سمیر احمد ٹی آرایس حرکیاتی قائد ضلع نظام آباد، عثمان حضرمی قائد ٹی آرایس آرمور کی جانب سے ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کو شالپوشی، گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ آرمور میں آج ہریش راؤ نے ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر آرمور ٹی آرایس قائدین و کارکنان نے ہریش راؤ کا زبردست خیر مقد م کرتے ہوئے استقبال کیا۔ سمیر احمد، عثمان حضرمی نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ڈائیلاسیس سنٹر کے قیام کیلئے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے تھی جیون ریڈی کی نمائندگی پر وزیر صحت ہریش راؤ نے ڈائیلاسیس سنٹر کیلئے فنڈز جاری کیا۔ سمیر احمد، عثمان حضرمی، میونسپل وائس چیرمین شیخ منو، محمد امتیاز کونسلر، سید فیاض، سید عتیق، محمد شاہد، محمد شاکر، محمد لطیف نے ڈائیلاسیس سنٹر کے آغاز پر وزیر صحت ہریش راؤ اور رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button