کھمم میں بی آر ایس کو دھکہ _9 ڈیویژن بی آر ایس کارپوریٹر محترمہ جان بی کی کانگریس میں شمولیت
کھمم میونسپل کارپوریشن کے 9 ویں ڈیویژن کی بی آر ایس کارپوریٹر محترمہ جان بی نے آج بی آر ایس کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے محترمہ جان بی کو کانگریس پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شاندار استقبال کیا اس موقع پر منعقدہ صحافتی کانفرنس سے کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھمم کارپوریشن کے متعدد بی آر ایس پارٹی کے کارپوریٹرس کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے پھچلے 9 سال سے تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کی مجہول پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کے اقلیتوں کے لیے نہ تحفظات دینے کا وعدہ پورا کیا اور نہ ھی تعلیمی اسکالرشپ کی رقم کا اجراء کیا مسلمانوں سے صرف وعدے کرتے ہوئے ھتیلی میں جنت دکھا نے کا کام کیا
مسلم تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تلنگانہ میں بے روزگاری کا شکار ہے اور اقلیتی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ بھی وفا نہ ہوا اور جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی کا کلیدی کردار ہے جس سے تلنگانہ کی عوام بخوبی واقف ہے آج بی آر ایس پارٹی قائدین اور بی آر ایس پارٹی کے عوامی نمائندے بی آر ایس سے تنگ ہوکر تشکیل تلنگانہ کو دینے والے اور تلنگانہ کو انصاف فراہم کرنے والے پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں
محمد جاوید نے مزید کہا کہ متحدہ کھمم ضلع روز اول سے کانگریس پارٹی کا مرکز ہے 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ریاست بہر میں تاریخی جیت حاصل کریں گی اور متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں سے کانگریس پارٹی شاندار جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع و کانگریس پارٹی امیدوار کھمم اسمبلی حلقہ ٹی ناگیشور راؤ کے علاوہ کھمم بلدیہ کارپوریشن کے کانگریس پارٹی کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے