تلنگانہ

تلنگانہ میں کرشنا ایکسپریس کو بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آج کرشنا ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہ گئی۔ آلیر ریلوے اسٹیشن کے قریب زوردار آواز کے ساتھ پٹری ٹوٹنے کے ساتھ ہی مسافرین نے فوری ریلوے کے عملہ کو چوکس کیا۔

 

حکام نے آلیرریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک دیا اور ٹوٹی ہوئی پٹری کی مرمت کے کام کئے گئے۔ پٹری ٹوٹنے کے باوجود ریل کے حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہنے پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button