تارک راما راو کے فرزند کو آئی چوٹ ہاسپٹل میں زیر علاج

حیدرآباد۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے فرزند ہمانشو راؤ گزشتہ شام معمولی زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز کھیلتے ہوئے ان کی ناک پر چوٹ لگ گئی۔ اس وقت ان کا حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
سابق وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے جبکہ کے سی آر بھی ضلع سدی پیٹ کے ایراولی فارم ہاؤس سے روانہ ہو کر اسپتال پہنچے۔ انہوں نے اپنے پوتے کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے اس کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ہمانشو کی چوٹ کے بارے میں کے ٹی آر نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف معمولی چوٹ آئی ہے اور اس وقت وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمانشو چند ہی دنوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی کی طرف واپس آ جائیں گے۔
کے ٹی آر نے اپنی پوسٹ میں ہمانشو کی صحت کے حوالے سے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے فون کالس اور پیغامات کے ذریعے محبت اور حمایت کا اظہار کرنے والے عوامی نمائندوں، کارکنوں، مداحوں اور تمام خیر خواہوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا
کیا۔



