تلنگانہ
حیدرآباد مکان میں پٹاخوں کی تیاری کے دوران دھماکہ واقعہ۔ زخمی خاتون جاں بحق
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پٹاخوں کی تیاری کے دوران ہوئے دھماکہ میں زخمی ایک خاتون کی آج موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل ایک
مکان میں پٹاخے تیار کیے جا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت اڑ گئی اور دیواروں کو نقصان پہنچا، مکان کا سامان بھی تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں جملہ سات افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کر دیا گیا تھا آج علاج کے
دوران زخمی خاتون شاکرہ بیگم کی موت ہو گئی۔ پولیس نے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کر دیا۔ دیگر زخمی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔