تلنگانہ

تلنگانہ :ایک ہی دن میں شرابی 303 کروڑ کی شراب پی گئے

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسہرہ کے تہوار کے موقع پر شراب کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے ابتدائی 19 دنوں کے دوران ریاست میں غیر معمولی طور پر شراب کی بھاری فروخت ہوئی۔

 

محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق یکم سے 19 اکتوبر تک ریاست بھر میں 2,054.51 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 37.02 فیصد اضافہ ہے۔اس بار انڈین میڈ فارن لیکر کے مقابلے میں بیئر کی فروخت میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

 

اس مدت کے دوران بیئر کی فروخت میں تقریباً 41 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔گزشتہ سال اسی مدت میں بیئر کے 21.55 لاکھ کیس فروخت ہوئے تھے، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 30.37 لاکھ کیس ہوگئی۔اسی طرح گزشتہ سال آئی ایم ایف ایل کے 14.16 لاکھ کیس فروخت ہوئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 18.38 لاکھ کیس ہوگئی۔

 

محکمہ ایکسائز کی روزانہ کی رپورٹس کے مطابق 19 اکتوبر کو صرف ایک دن میں ریاست بھر میں 303.40 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی۔ گزشتہ سال اسی دن کے مقابلے میں اس بار فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق تہوار کے موسم کے آغاز میں شراب کی فروخت سست رہی

 

لیکن دوسرے ہفتے سے اس میں اچانک تیزی آگئی۔16 اکتوبر تک شراب کی مجموعی فروخت 1,527.85 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی، جبکہ 19 اکتوبر تک یہ 2,000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرگئی۔حکام نے بتایا کہ تہوار کے موقع پر بیئر کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔

 

محکمہ ایکسائز نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ صرف 19 اکتوبر تک درج کیے گئے فروخت کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button