جمعیۃ علماء بودھن کا ماہانہ مشاورتی اجلاس، ایس آئی آر ، دیہی اکائیوں اور سابقہ فیصلوں کے جائزے پر غور
جمعیۃ علماء بودھن کا ماہانہ مشاورتی اجلاس، ایس آئی آر ، دیہی اکائیوں اور سابقہ فیصلوں کے جائزے پر غور
بودہن 4/ جنوری (پریس نوٹ)بودھن میں جمعیۃ علماء بودھن کے اراکینِ منتظمہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس کل رات بروز ہفتہ 3 جنوری ، بعد نمازِ عشاء، دفتر جمعیۃ علماء بودھن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حافظ افسر صاحب مظہری، صدر جمعیۃ علماء بودھن نے کیاجلاس میں تین اہم ایجنڈوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
پہلے ایجنڈے کے تحت Special Intensive Revision (SIR) جو ریاست تلنگانہ میں شروع ہونے والا ہے، اس کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر حافظ محمد عقیل الدین انجینئر، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بودھن نے SIR کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل کیا ہے، کیوں لایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عوام اور تنظیم کو کن امور پر توجہ دینی چاہیے۔
دوسرے ایجنڈے میں بودھن کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں جمعیۃ علماء کی اکائیوں کے قیام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس ضمن میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی گئی۔
تیسرے ایجنڈے کے طور پر سابقہ طے شدہ امور کا جائزہ لیا گیا، جس میں پچھلے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔
اجلاس میں شریک تمام اراکین نے اپنی آراء پیش کیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم بھی رکھا گیا تھا۔
حاضرین میں حافظ افسر صاحب مظہری صدر، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر جنرل سکریٹری، حافظ محمد احمد صاحب نائب صدر، حافظ عقیل الدین زاہد صاحب خازن، مولوی وقاص احمد صوفی صاحب نائب خازن، حافظ راحت خان صاحب جوائنٹ سکریٹری، حافظ و قاری عبدالوہاب صاحب (امام مسجد عینی) جوائنٹسکریٹری، حافظ عتیق الدین صاحب میڈیا سکریٹری، مولانا اظہر الدین صاحب،، مولانا امیر الدین صاحب (امام مسجد فاروق، انیسہ نگر)، جناب جنید احمد خلیل صاحب، مولوی محمد یونس صاحب ناظم دفتر (شکرنگر)، حافظ ساجد بیگ صاحب (انجینئر)، حافظ سید ثقلین الدین، مولوی محمد غوث، حافظ اجمل صاحب (امام مسجد اسماعیل، یارجنگ)، مولوی سید اظہر صاحب، حافظ اشرف علی (مؤذن مسجد فاروق)، حافظ کیف، یحییٰ الدین موجود تھے،
*اجلاس حافظ محمد عقیل الدین زاہد صاحب، ناظم مدرسہ خیرالعلوم و خازن جمعیۃ علماء بودھن، کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔*



