تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں ملاوٹ شدہ گھی کے کاروبار کے خلاف بڑی کاروائی

حیدرآباد: تلنگانہ فوڈ سیفٹی محکمہ نے ریاست بھر میں گھی کی جانچ کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل خصوصی مہم چلائی۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے کور اربن ریجن میں حیدرآباد پولیس کے تعاون سے منگل 14 جولائی اور چہارشنبہ 15 جولائی کو بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔

 

معائنوں کے دوران فوڈ سیفٹی افسران نے مختلف اضلاع اور حیدرآباد میں یہ پایا کہ بعض لائسنس یافتہ اور غیر منظم ادارے مبینہ طور پر ایسا گھی فروخت کر رہے تھے جس میں پام آئل، ونسپتی گھی اور ناریل کے تیل جیسے نباتاتی چکنائیوں کی ملاوٹ کی گئی تھی۔فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ضوابط کے مطابق گھی میں کم از کم 99.5 فیصد دودھ کی چکنائی اور زیادہ سے زیادہ 0.5 فیصد نمی ہونی چاہیے۔

 

ضلعی سطح پر حکام نے 65 تجارتی اداروں کا معائنہ کیا جبکہ گھی اور کریم کے 91 نمونے تجزیے کے لیے جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ پانچ اداروں کو نوٹس بھی جاری کیے گئے۔حیدرآباد کے کور اربن ریجن میں 14 اداروں کا معائنہ کیا گیا جہاں سے گھی اور کریم کے 15 نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button