تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک ہاسٹل میں ناقص غذا سے بیمار لڑکی کی علاج کے دوران موت

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے ایک ہاسٹل میں نامناسب غذا کی فراہمی کے سبب علیل طالبہ شیلجہ جس کی پیر کو  حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی کی نعش ا س کے آبائی گاوں لائی گئی۔

 

آصف آباد ضلع کے آشرم اسکول وانکیڈی میں نامناسب غذا کی وجہ سے دیگر طالبات کے ساتھ شیلجہ بھی علیل ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ اس کی لاش منگل کی صبح دھابا گاؤں لائی گئی جہاں اس کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔

 

اس طالبہ کو دیگر چار طالبات کے ساتھ چند دن پہلے اس کی صحت کے خراب ہونے پر منچریال کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم بعد ازاں بہتر علاج کے لئے اسے نمس منتقل کیا گیا۔شیلجہ ان 63 طالبات میں سے ایک تھی

 

جو ہاسٹل میں نامناسب غذا کے سبب متاثر ہوئی تھیں۔ اس کی لاش کی آبائی گاوں منتقلی کے موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھاگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button