تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر سری ہری شریک ہاسپٹل

حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیر واکٹی سری ہری کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ انہیں علاج کے لیے بنجارہ ہلز میں واقع کیر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر واکٹی سری ہری گزشتہ دو دنوں سے شدید بخار اور انفیکشن سے متاثر ہیں۔ چہارشنبہ کے روز طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں کیر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس وقت ریاستی وزیر کی صحت مستحکم ہے۔ ان کے مطابق مزید دو دن آرام کرنے سے ان کی صحت بہتر ہو جائے گی۔



