تلنگانہ

بندوق کی گولی چل گئی۔ امریکہ میں حیدرآبادی نوجوان کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی امریکہ میں موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اوپل کا رہنے والا 23 سالہ آرین ریڈی ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے امریکہ گیا ہوا تھا

 

نوجوان وہاں اٹلانٹا کی ایک یونیورسٹی میں ایم ایس سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ 13 نومبر کو اس کی سالگہ تھی اس نے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی ار اس کے بعد اپنے کمرے میں سونے کیلئے چلا گیا۔ بعد ازاں اس کے دوستوں نے گولی چلنے کی آواز سنی، جب انھوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو وہاں آرین کی نعش خون

 

میں لت پت پڑی ہوئی تھی، بندوق بازو پڑی تھی اور گولی اس کے سینہ میں لگی تھی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ بندوق کی صفائی کے دوران اتفاقی طورپر گولی چل گئی جس کی وجہہ سے نوجوان کی موت ہوگئی۔ مہلوک نوجوان کے ارکان

 

خاندان نے حکومت سے نعش کو لانے کیلئے انتظامات کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button