جرائم و حادثات

دولہا دلہن اور باراتیوں پر تیزاب ڈال دینے کا واقعہ۔عاشق کی شادی پر برہم معشوقہ کا انتقام۔ ‘کرائم پٹرول’ دیکھ کر واردات: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں شادی کے منڈپ میں موجود، ہونے والے دولہا دلہن اورباراتیوں پرایک لڑکی نے تیزاب پھینک دیا۔ یہ لڑکی دلہے کی سابق معشوقہ بتائی گئی ہے، وہ اپنے عاشق کی بے وفائی پر ناراض تھی جس کے بعد اس نے اس خطرناک واردات کو انجام دیا۔ سابق گرل فرینڈ کے تیزاب پھینکنے سے 10 افراد جھلس گئے۔ بستر پولیس نےملزمہ 23 سالہ لڑکی کو کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ 19 اپریل کو پیش آیا جب دولہا دمرودھر بگھیل (25) سالہ بستر کے چھوٹے امبال گاؤں میں ایک 19 سالہ لڑکی سے شادی کر رہا تھا۔ اس دوران دلہے کی سابقہ ​​معشوقہ نے تیزاب سے حملہ کر دیا جس کی وجہہ سے دولہا، دلہن اور 10 باراتی معمولی طور پر جھلس گئے۔ پولیس نے گاؤں میں نصب 12 سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد اس لڑکی کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس نے حملہ کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ مردوں کی طرح بنالیا تھا۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور بگھیل گزشتہ کئی سال سے محبت کرتے تھے اور بگھیل نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا تاہم جب اس نے دوسری لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا تو وہ پریشان ہوگئی اور اس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

معلومات کے مطابق، سات سال قبل کنواڑ گاؤں کی رہنے والی ملزم لڑکی کی ملاقات بگھیل سے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا وعدہ بھی کیا۔ اسی دوران بگھیل نے دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب ملزمہ کو اپنے عاشق کی شادی کا علم ہوا تو اس نے اپنے عاشق کو فون کیا لیکن اس نے شادی کی خبرکی تردید کی۔ بعد ازاں ملزمہ نے متعدد مرتبہ اپنے عاشق سے فون پررابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ رابطہ میں نہیں آیا ۔ اس دوران ملزمہ ٹی وی پر ‘کرائم پٹرول’ دیکھ رہی تھی کہ اسے اپنے عاشق سے بدلہ لینے کیلئے تیزاب سے حملہ کا خیال آیا۔ جیسے ہی ملزمہ کو کسی طرح پتہ چلا کہ دمرو کی شادی ہو رہی ہے، منڈپ سجا ہوا ہے۔ شادی کی بارات پہنچ گئی ہے ملزمہ بھی 19 اپریل کی شام کو شادی کی تقریب میں پہنچی ۔ اس رات طوفان کی وجہ سے برقی سربراہی بند ہو گئی تھی۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمہ ڈ نے تیزاب پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button