انٹر نیشنل
حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ

نئی دہلی: اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران تازہ طورپرحزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ائیر ڈیفنس بیس پر راکٹ حملے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے کئی راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں جس میں آسمان پر روشنی اور دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔