تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے راشن کارڈ کا نمونہ منظر عام – کارڈ میں پاسپورٹ طرز کی سیکورٹی ؛ کل سے ہوگی تقسیم

تلنگانہ حکومت 15 اگست سے نئے اسمارٹ راشن کارڈ تقسیم کرے گی۔ جعلی کارڈوں کی تیاری روکنے کے لیے ان میں 9 جدید حفاظتی خصوصیات شامل کی گئی ہیں

 

۔ ان کے لئے وہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو بینک نوٹوں اور پاسپورٹ جیسے انتہائی محفوظ دستاویزات میں استعمال ہوتی ہے۔نئے کارڈ کو فوڈ سکیورٹی کارڈ (راشن کارڈ) کا نام دیا گیا ہے۔

 

کارڈ کے اوپری بائیں جانب چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دائیں جانب وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔کارڈ پر راشن کارڈ نمبر، خاندان کے سربراہ کا نام، راشن کی دکان کا نمبر، گاؤں، منڈل، ضلع اور کارڈ ہولڈر کے گھر کا پتہ درج ہوگا۔ خاندان کے سربراہ کے طور پر خواتین کے نام درج کئے گئے ہیں

 

۔کارڈ میں شامل جدید حفاظتی خصوصیات کی مدد سے اسے اسکین کرتے ہی مستفید ہونے والے خاندان کی تفصیلات کی تصدیق کی جاسکے گی، جس سے جعلی راشن کارڈوں کے استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button