تلنگانہ
تلنگانہمیں عنقریب نئے راشن کارڈس ہونگے جاری اور ملیں گے باریک چاول
حیدرآباد ۔ ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ تمام اہل افراد کو عنقریب راشن کارڈز منظور کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پرسوں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں اصول و ضوابط کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راشن کارڈ پر بہت جلد باریک چاول بھی سربراہ کیے جائیں گے۔ ریاستی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں ایک نیا راشن کارڈ بھی جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد حکومت کی جانب سے پہلے ہی پرجا پالانا پروگرام کے دوران نئے راشن کارڈس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔