تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نورو وائرس بیماری کا ایک بھی کیس درج نہیں _ عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں : ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت

تلنگانہ کے ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر بی رویندر نائک نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں  نورو وائرس نامی بیماری کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے اس سلسلے میں عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹر رویندر نائک نے پرانے شہر کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ نورو وائرس کے علامات پائے جانے پر فوری ہاسپٹل سے رجوع ہو کر ٹیسٹ کروائیں ۔

 

شدید متلی ، قئے اور اسہال اس وائرس کے علامات ہیں اگر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے تو وہ علاج کروانے پر تین دن کے اندر صحت یاب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے بارے میں عوام افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ گھبرائیں۔کیونکہ وائرل گیسٹرو اینٹرائٹس نام کا یہ وائرس اتنا خطرناک نہیں ہےاس بیماری سے متاثرہ افراد تین دن میں ٹھیک ہو جائیں گے

 

۔ڈاکٹر بی رویندر نائک نے کہاکہ وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے پرانے شہر میں میڈیکل کیمپس منعقد کئے جا رہے ہیں اس بیماری سے بچنے کے لئے ہاتھ دھو کر کسی بھی چیز کو کھائیں اور کھانے کے برتن صاف رکھیں۔ یہ بیماری سرد موسم میں آتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button