ضلع جگتیال کے مشہور استاد جناب محمد رفیع اعجاز وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش
✒️محمد عابد مدنی
میری زندگی کا مقصد میں سبھی کے کام آؤں
چراغ رہ گزر ہوں مجھے شوق سے جلاؤ!
سابقہ متحدہ ضلع کریم نگر اور بالخصوص ضلع جگتیال میں اپنی درس و تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینی والی شخصیت جناب محمد رفیع اعجاز صاحب جو آج بتاریخ 30 جولائی 2024ء، بروزِ منگل وظیفہ حسن سبکدوش ہوئے ہیں. الحمدللہ! آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہے. اپنے منصب سے یعنی عہدہ تعلیمی منصب کو آپ نے عزیز سے عزیز تر بنایا.
بہت سے طلباء و طالبات آپ کے شاگرد رہ چکے ہیں. ناصرف شہر کورٹلہ بلکہ متحدہ ضلع کریمنگر کے کئی ہزاروں طلباء و طالبات نے آپ کے علم سے مستفید ہوچکے ہیں.اور آپ نے تقریباً 34 سالوں سے تدریسی خدمات انجام دی ہے.
آپ کو بتاتا چلوں کہ جناب رفیع اعجاز صاحب اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن جو ٹرینڈ ٹیچرز کی تنظیم ہے. آپ اس کے سرپرست اعلیٰ ہے. شہر کورٹلہ کے اکثر و بیشتر تنظیموں کے ذمہ دار بھی ہے.
ہم (اردو ٹرینڈ ٹیچرس) آپ کے بے حد مشکور و ممنون ہوں کہ جب کبھی بھی ہم نے اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کے تعلق سے مشورہ لیتے ہیں. تب آپ ناصرف مشورہ دیتے ہیں بلکہ اُس تنظیم میں ہر قسم کا تعاون کے لئے پیش پیش رہنے والی شخصیت ہے. آپ ایک لائق فائق علمی شخصیت ہے. آپ کا وظیفہ حسن سبکدوش ہونا ایک معنی میں اردو میڈیم طلباء و طالبات کا نقصان دہ سمجھتا ہوں. کیونکہ ایسے تجربہ کار ماہر اساتذہ کرام خیر ایک دن تو ایسا آئے گا کہ ہر ایک کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونا ہے. لیکن وہ اساتذہ جو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو طلباء و طالبات کو بانٹنا چاہتے ہیں اور اپنے پیشہ سے انصاف کرنا چاہتے ہیں اُن اساتذہ میں سے ایک آپ ہو.
ایک طرف غم کی بات یہ ہے کہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اللـــــہ تعالیٰ نے آپ کو اچھی صحت و عافیت کے ساتھ 34 سالہ تدریسی خدمات سے وابستہ کیا.
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اردو کے مسائل ہو یا کسی فلاحی رفاقی تنظیموں میں آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے گا. انشاءاللہ ہم آپ کو بار بار تکلیف دیتے رہیں گے. اور آپ کے زریں مشوروں سے ہم سب مستفید ہوتے رہیں گے.
عاجز دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بے لوث خدمات کو قبول فرمائے.آپ کی عمر میں درازی عطاء فرمائے. آمین