دہلی میں یوم افریقہ، ڈاکٹر تسنیم شریف کی شرکت

نئی دہلی۔27 جون (پریس نوٹ) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان افریقہ کو ایک فطری شراکت دار کی حیثیت سے دیکھتا ہے اور اسے اولین ترجیح دے گا۔ جئے شنکر نے دہلی میں یوم افریقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہند۔ افریقہ تعلقات مشترکہ امنگوں اور یگانگت کا سفر ہے۔ جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر افریقہ کے سرگرم رول کی تائید کرتا ہے۔ ہند۔ نامیبیا تعلقات سے متعلق ٹریڈ کمشنر ڈاکٹر تسنیم شریف نے بتایا کہ یوم افریقہ تقریب میں کئی سفرا، سفارتکاروں اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد افریقی ممالک کی ترقی کے لئے کوششیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب براعظم افریقہ کی ترقی اور خوشحالی کے پابند ہیں۔ تسنیم شریف نے کہا کہ وہ اس عظیم کاز سے وابستگی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔
اس موقع پر نامیبیا کے سفیر گبریل سنمبو نے ہند۔ نامیبیا تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے حیدرآباد میں مقیم ٹریڈ کمشنر ڈاکٹر تسنیم شریف کی کوششوں کی ستائش کی۔