تلنگانہ

حیدرآباد میں آج سے ٹریفک قوائد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خیرنہیں

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آج سے پولیس کے آپریشن ”روپ“ کا آغاز کردیاگیا۔ پولیس، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ مہم کے دوران پارکنگ میں رکاوٹوں اور غیرمجاز قبضوں کو برخاست کرنے کی سرگرمیوں میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ سڑکوں کے کنارے غیر مجاز قبضے کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ان غیر مجاز قبضوں کو برخاست کیا جارہا ہے۔

جرمانے 100 روپے سے لے کر 1000 روپے کے درمیان عائد کئے جائیں گے۔ ٹو وہیلر گاڑیوں کو لے جانے کے چارجس 200 روپے اور جرمانہ 100 روپے عائدکئے جائیں گے۔فور وہیلر گاڑی کو لے جانے کے چارجس 600 روپے اور جرمانہ 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔ سگنل کے قریب اسٹاپ لائن پار کرنے پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ راہگیروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکین کو جرمانے عائدکئے جائیں گے۔

اس خصوص میں حیدرآباد کے کمشنر پولیس سی وی آنند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مخصوص خلاف ورزیوں پر بھی نظررکھی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم کے ابتدا ئی دو تین دن عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کو اسٹاپ لائن سے پہلے ہی روکا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button