تلنگانہ

پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ نے ملعون راجہ سنگھ کے کیس کی سماعت کی _ فیصلہ محفوظ

حیدرآباد _ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ پر عائد پی ڈی ایکٹ کیس کی آج سماعت ہوئی ۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ کے گرین لینڈ گیسٹ ھاوز میں پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے کیس کی سماعت کی۔ اس کیس کے سلسلے میں منگل ہاٹ پولیس نے پہلے ہی پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ کو راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کرنے کی وجوہات اور ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ راج سنگھ، جو چرلہ پلی جیل میں ریمانڈ قیدی ہے، نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت میں شرکت کی۔ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی اور ان کے وکیل کرونا ساگر ایڈوائزری بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔

اس موقع پر ملعون راجہ سنگھ نے ایڈوائزری بورڈ کے سامنے دلیل دی کہ ان کے خلاف غیر قانونی طور پر پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے پہلے ہی اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ راج سنگھ کے وکیل نے کہا کہ 3 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button