تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش

حیدرآباد شہر کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ بیگم بازار، کوٹھی، بشیر باغ، نامپلی، ٹینک بنڈ، امیرپیٹ، خیریت آباد، پیٹنی اور ماریڈپلی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

کئی مقامات پر کلو میٹرز تک ٹریفک جام ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں تک تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے،

 

اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریاست کی کئی اضلاع کے لئے پہلے ہی یلو اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button