تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ لفٹ کے حادثہ میں محفوظ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی شمس آباد ایئرپورٹ کے پاس نووٹیل ہوٹل میں لفٹ کے حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق جب چیف منسٹر لفٹ میں داخل ہوئے تو تکنیکی خرابی کی وجہ سے لفٹ اچانک نیچے کی طرف آنے لگی۔

 

اس واقعہ سے چیف منسٹر اور ان کے ہمراہ موجود حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے لفٹ کو فوراً روک لیا گیا اور تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ لفٹ میں 8 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے لیکن 13 افراد سوار ہوئے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا بعد ازاں چیف منسٹر کو

 

دوسری لفٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے تکنیکی ماہرین کو طلب کرکے لفٹ کا معائنہ کروایا تاکومہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button