تلنگانہ

حیدراباد ، میدک اور سوریاپیٹ کے چند مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش

حیدراباد : تلنگانہ کے کئی اضلاع میں پیر کی شام اچانک بارش ہونے سے شدید گرمی سے پریشان عوام کو بڑی راحت ملی۔ حیدرآباد کے ونستھلی پورم، حیات نگر اور پدا عنبرپیٹ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش ہوئی جبکہ گھٹکیسر میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ میدک اور سوریاپیٹ اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

 

میدک شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کئی سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گنگینی تھیٹر کے قریب پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی۔ میدک مارکیٹ یارڈ میں دھان کی بوریاں بھیگ جانے پر کسانوں نے تشویش ظاہر کی.

 

سوریاپیٹ ضلع کے پالکویڈو علاقہ میں بھی تیز ہواؤں کے سبب درخت اور برقی کے کھمبے گر گئے، جس سے برقی سربراہی متاثر ہوئی۔ادھر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز، خیرت آباد، پنجہ گٹہ، ابراہیم پٹنم، الوال، ایل بی نگر، اپل اور مہدی پٹنم سمیت کئی علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اچانک موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button